موسم گرما کی چھٹیاں

بڑھتی ہوئی شدید گرمی کے باعث پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو ختم ہوں گی۔ توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا تھا کہ جون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔