عامر لیاقت کی وراثت کا معاملہ ۔۔۔ دانیہ شاہ کے وکیل کی دو کروڑ کی مانگ۔۔

عامر لیاقت کی وفات کے بعد ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ان کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کے لیے دو کروڑ میں ایک وکیل کی خدمات حاصل کر لی ۔
عامر لیاقت حسین ( مرحوم ) ایک معروف پاکستانی ٹی وی اینکر اور سیاسی شخصیت تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”فیس بک“ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دانیہ شاہ کو اپنے وکیل کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ وکیل نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ شاہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کیلئے دو کروڑ روپے دینے ہیں۔
ویڈیو میں وکیل نے کہا کہ ’سب مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں تو آج میں بتا دیتا ہوں کہ میں اللہ کے بندوں کی امداد کرتا ہوں جس کے صلے میں اللہ میری مدد کرتا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ ’عامر لیاقت سے ملنے والی وراثت حاصل کرنے کیلئے دانیہ شاہ نے میری مدد طلب کی جس کے عوض میں نے ان سے دو کروڑ مانگے ہیں اور یہ ایگری ہو گئ ہیں‘

سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں دانیہ شاہ کے وکیل پر عجیب و غریب تبصرے شروع کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایسا وکیل ہے جو بیوہ کو بھی طلاق دلوا سکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’وراثت کا پروگرام بھی وڑ گیا‘۔۔